بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ الیکشن میں سوئپ کرے گا،لطیف کھوسہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ الیکشن میں سوئپ کرے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ہوئی، کیسے کاغذات نامزدگی منظور ہوسکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ کیسے شریف خاندان کے افراد کو یوں صاف کیا جارہا ہے؟ الیکشن میں ا?ئیں ان کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ دو سے تین کروڑ نئے ووٹرز بانی پی ٹی ا?ئی سے محبت کرتے ہیں۔ 8 فروری کا الیکشن دھرتی کو لوٹنے والوں اور دھرتی کا وقار بڑھانے والوں کے درمیان ہے۔انکا کہنا تھا کہ ا?پ جمہور کو حق دینے کو تیار نہیں۔ پارٹی کو نشان دینے پر تیار نہیں۔ پارٹی نشان چھین لینا ووٹر سے اس کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔