ایک اور جمہوری و انتخابی سنگ میل عبورکرلیا،مریم اورنگزیب

اسلام آبا د(آن لائن)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک اور جمہوری وانتخابی سنگ میل کامیابی سے عبور کرلیا ہے،2 دسمبر 2023سے شروع ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہوگیا ہے، ملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے،پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ نے طویل نشستوں پر مشتمل اس جمہوری مشق کو انجام دیا،یہ عمل تقریبا 184 گھنٹے پر محیط تھا جس میں مرد وخواتین تمام امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا، انہوں نے کہا کہ امیدواران کی سفارشات اور تجاویز پر غور کیاگیا،مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری، اِن شاء اللہ پارلیمانی بورڈ جلد ہی اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔