اسلام آباد(آن لائن)سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا، کسی بھی ہم خیال سیاسی جماعت کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی پی پی، متحدہ، جے یو آئی اور جی ڈی اے سے بغیر کسی شرط کے ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ن لیگی زرائع کے مطابق آئی پی پی کا قومی اور پنجاب اسمبلی کی تقریباً 100 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے، جے یو آئی کا بھی قومی اور پنجاب اسمبلی کی پندرہ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ ماننے سے انکارکیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت پنجاب میں اپنے امیدواروں کو کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ پنجاب کی سیاست کو فوکس کرکے مرکز میں حکومت سازی ہوگی۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ محدود ایڈجسٹمنٹ کراچی اور سندھ کی حد تک ہوگی، زرائع کا مزید کہنا ہے لاہور کے حلقوں کے حوالے سے بھی فیصلہ قیادت خود کرے گی۔ ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارٹی کے سینئر رہنما سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
Load/Hide Comments



