نگران وزیراعظم کی زیر صدات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپیکس کمیٹی کا اجلاس تین جنوری کو ہوگا

اسلام آباد (آن لائن): خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپیکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس تین جنوری کو ہوگا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے منصوبوں کے آغاز کی منظوری کا امکان ہے اجلاس میں نگران وزرائے اعلی، وفاقی وزراء اور اعلی سول و عسکری حکام شرکت کریں گے.