اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں کفایت شعاری مہم کو نظر انداز کرتے ہوئے پابندی کے باوجود 7 کروڑ روپے سے زائد کی 8 نئی گاڑیاں خریدی گئیں۔وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن سے پیش کردہ دستاویزات میں بتایا گیا کہ سینٹرل پول آف کارز، کابینہ ڈویژن نے پروٹوکول کے فرائض کے لئے یہ 8 گاڑیاں غیر ملکی وفود کے لئے اپریل 2022 سے لے کر فروری 2023 کے دوران خریدی گئیں کابینہ ڈویژن نے 15 گاڑیوں کی خریداری کی درخواست وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی لیکن صرف 8 گاڑیوں کی منظوری ملی ان میں ایک کروڑ 71 لاکھ 54 ہزار روپے کی ایک 29 سیٹر ٹویوٹا وی آئی پی کوسٹر، ایک 14 سیٹر ہائی روف بھی ایک کروڑ 7 لاکھ 72 ہزار میں خریدی گئی جبکہ 1800 سی سی کی 6 کرولا کار 4 کرو ڑ 49 لاکھ 60 ہزار روپے میں خریدی گئیں اس طرح 8 گاڑیوں کی خریداری پر مجموعی طور پر 7 کرو ڑ 28 لاکھ 86 ہزار روپے خرچ ہوئے حالانکہ اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف نے خود نئی گاڑیوں، فرنیچر اور پرتعیش اشیاء کی خریداری پر پابندی لگا رکھی تھی۔ لیکن اس کے باوجود یہ گاڑیاں خریدی گئیں اور حکومت اپنی ہی کفائیت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتی رہی۔
Load/Hide Comments



