گڑھی خدا بخش(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پرانی سیاست کو دفن کر دے گی، ہم ان میں سے نہیں جو الیکشن کی تاریخ آگے بڑھاتے ہیں اور کاغذات نامزدگی چھین کر بھاگتے ہیں اس بار بھی ہم ڈٹ کر لڑیں گے اور جیتیں گے، کچھ قوتوں نے سوچا کہ بے نظیر کو ختم کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کردیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا اور پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے ،ہمارا ہی مطالبہ تھا کہ الیکشن کراؤ، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر منعقد ہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے دس نکاتی انتخابی منشور کا بھی اعلان کیا اور کہا اگر اقتدا ر میں آئے تو تنخواہوں میں دوگنا اضافہ، نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ پروگرام، کسانوں کیلئے کسان کارڈ اور غربت کے خاتمے کیلئے غربت مکاؤکارڈ جاری کرینگے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وسعت د ی جائیگی ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے سولر انرجی سکیم، پورے ملک میں فری تعلیم کی رسائی، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق، بے گھر افراد کیلئے ہاؤسنگ سکیم دینگے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہم شہید بے نظیر بھٹو کی 16ویں یوم شہادت منا رہے ہیں اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے گڑھی خدا بخش میں جمع ہوکر پوری دنیا کو پورے پاکستان کو ایک ہی پیغام بھیجتے ہیں کہ زندہ ہے بی بی بی زندہ ہے۔سولہ سال پہلے کچھ قوتوں نے سوچا کے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرکے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کردینگے جمہوریت کی آواز کو دبا دینگے وہ کسان کا مظلوم کا جوانوں کا ماؤں بہنوں کی آواز دبا دینگے مگر سولہ سال بعد بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ آپ ہمارے قائدین کو شہید کرسکتے ہیں مگر آپ بھٹو کے نظریے کو نہیں مار سکتا اور آج بھی بھٹو کے جیالے ان قوتوں کو لکارتے ہیں کہ ہم اپنے شہداء سے وفا کرتے ہیں قربانیاں دیتے ہیں او ردیتے رہیں گئے مجھے آپ پر فخر ہے۔ بلاول بھٹونے کہا کہ آج پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت ہے جو اس ملک کو بچا سکتی ہے تو وہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی ہے ساتھیوں ہم نے شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی کافی کامیابیاں حاصل کی جو بے نظیر بھٹو کی تیس سالہ جدوہد تھی اس میں اٹھارہویں ترمیم کی بحالی وہ بے نظیر بھٹو اور قائد عوام کا خواب تھا اور غریب عوام کو طاقت ور بنانا ہے اور این ایف سی ایوارڈ سے وہ بھی کروادیا، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیا تو صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کرکے وہ بھی پورا کردیا ۔ہم نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے تو وہ مشرف آمر کونکال کر جمہوریت بحال کی اور اپنا انتقام جمہوریت سے ہی لیا یہ ہماری کامیابیاں ہمارے شہداء کی بدولت ہیں آج پاکستان جس مشکل میں ہے عوام جس مشکل میں ہے دکھ میں ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر اس ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت بنانی ہے تاکہ ہم عوامی راج قائم کریں مزدوروں کا راج ہو کسانوں راج ہو اور اس مشکل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بے روزگاری مہنگائی عروج پر ہے ان تمام مسائل کا حل صرف قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا منشور ہے میں آج بھی کہتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سیاستدان سے نہیں ہمارا مقابلہ مہنگائی، غربت، بے روزگاری سے ہے اور انشاء اللہ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم ان تمام مسائل کا مقابلہ کرکے ان کو حل کردینگے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو شہداء کی جماعت ہے انشاء اللہ تمام صوبوں کو انقلابی منشور دینگے الیکشن لڑینگے ہم الیکشن کو مقابلہ سمجھتے ہیں ڈرتے نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہیں اور انشاء اللہ اس سال بھی ہم ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور جیتیں گئے ہم ان میں سے نہیں جو الیکشن سے بھاگتے ہیں جو اپنے مخالفین کے کاغذات نامزدگی چھینتے ہیں ہم نے اس وقت بھی الیکشن لڑا جب اپنے قائدین کو دفن کررہے تھے آج بھی تیار ہیں ہمارا یہی مطالبہ تھا کہ الیکشن کراؤ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو ڈرامہ چل رہا ہے پاکستان کے عوام تیز پر مہر لگا کر ان کو منہ توڑ جواب دینگے اور اپنے حقوق بچائینگے۔
Load/Hide Comments



