اسلام آباد(آن لائن) آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا تیار کردہ ای ایم ایس سسٹم مکمل طور پر فعال اور تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے اور کمیشن کو عام انتخابات 2024 کے انعقاد کیلئے جاری مراحل میں کسی قسم کی رکاوٹ اور دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے ایک خود کار اور جدید الیکشن منیجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جسے پریذائڈنگ افسران سے ریٹرننگ افسران تک انتخابی نتائج کی ترسیل اور نتائج مرتب کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ترجمان کے مطابق اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس خود کارنظام کی متعدد دفعہ ٹیسٹنگ بھی ہو چکی ہے ترجمان کے مطابق ای ایم ایس سسٹم میں ریٹرننگ آفسران کی معاونت کیلئے کچھ اضافی فنکشن بھی شامل کیئے گئے ہیں تاکہ انتخابات کے ابتدائی مراحل کے دوران بھی ڈیٹا کو آئندہ استعمال کیلئے محفوظ کیا جاسکے ترجمان کے مطابق ای ایم ایس سسٹم میں دور دراز علاقہ جات جہاں انٹرنیٹ کینکٹوٹی کے مسائل سامنے آرہے ہیں وہاں پر ریٹرننگ افسران کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر، علاقائی الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر کو بھجوانے میں کچھ سرسری دشواریاں پیش آئی ہیں الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس میں یہ اضافی فنکشن صرف اور صرف ریٹرننگ آفیسرو ں کی معاونت کیلئے مہیا کیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ای ایم ایس کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن مرتب کر نا ہے اس سسٹم کا استعما ل صرف پولنگ ڈے کے دن ہوگا، فی الوقت یہ کہنا کہ ای ایم ایس ناکام ہوگیا ہے جبکہ اسے ابھی آپریشنلائز نہیں کیا گیا، من گھڑت اورغیر سنجیدہ ہے درست نہیں ہے ترجمان کے مطابق ای ایم ایس سے انتخابی نتائج کی ترسیل اورٹیبولیشن کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن عام انتخابات 2024 کیلئے اپنی تیاریوں اور اس میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔اس حوالے سے بعض حلقوں میں سامنے آنے والے خدشات اور اندیشے بے بنیاد ہیں۔
Load/Hide Comments



