مصنوعی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے لوگوں کے لئے،مچھلی،گوشت، دودھ، انڈے، آٹا،چینی،گھی،سبزیاں اورپھل خریدنا بھی مشکل ہوگیا

فیصل آباد(آن لائن)مصنوعی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے لوگوں کے لئے،مچھلی،گوشت، دودھ، انڈے، آٹا،چینی،گھی،سبزیاں اورپھل خریدنا بھی مشکل ہوگیا، سردی اضافے ساتھ ہی انڈے اور مچھلی مزید مہنگی، انڈے 400روپے درجن اور مچھلی بھی 100سے 150روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، پیاز پھر 200روپے کلو،گوبھی 150روپے کلو، مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو، دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے لگے،کھانے پینے کی اشیاء کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق آگیاضلعی انتطامیہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں کے سامنے بے بس پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل ناکام۔آن لائن کے مطابق شہر اور گردونواح میں منافع خوروں اور ذخیر اندزوں کے سامنے ضلع انتظامیہ مکمل طور پر بے بس ہوچکی ہے، آٹا،چینی،گھی،مچھلی،گوشت، دودھ، انڈے،سبزیاں اورپھل کی قیمتوں میں اضافہ اور زائد نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق آگیا۔ بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہو گئے۔ سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی جوانڈ ے 260روپے فی درجن فروخت ہونے تھے اب وہ انڈے 400روپے درجن تک پہنچ چکے ہیں مچھی جو کہ پہلے 300روپے 400روپے فی کلو دستیاب تھی اب 500سے 600روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے،چینی 140روپے گھی 420سے 465روپے،آٹا 140سے 145روپے،چاؤ ل350سے 370روپے ضلعی انتظامیہ ہر ماہ گوشت،دودھ،دہی دالو ں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی نرخ جاری کرتی مگر افسوس کہ یہ صرف اورصرف کاغذی کارروائی تک ہوتی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتاہے اس طرح پیاز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضا فہ شروع ہوگیا ہے اس وقت پیاز کی 200روپے روپے فی کلو ہوگئی ہے،گوبھی 120روپے کلو،میٹر 160روپے،ٹماٹر 120روپے گاجر 60سے 70روپے فی کلو،آلو70روپے کلو،ادرک 400سے 600روپے فی کلو، دیگر سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں جبکہ پھلوں میں سیب کی سرکاری قیمت 205 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 260 روپے میں فروخت ہونے لگے۔کیلے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 160 روپے میں فروخت،امرود کی سرکاری قیمت 140 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 185 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔انگور کی سرکاری قیمت 365 روپے فی کلو مقرر لیکن اوپن مارکیٹ میں 450 روپے میں فروخت،پیپتا کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 300روپے میں فروخت،کھجور کی سرکاری قیمت 490 روپے فی کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 600 روپے،مسمی کی سرکاری قیمت 110 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 180 روپے میں فروخت،سنگاڑے کی سرکاری قیمت 85 روپے مقرر کی گئے لیکن مارکیٹ میں 135 تک فروخت ہو رہی ہے۔شہریوں نے نگران حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی سطح پر مصنوعی مہنگائی پر بھی توجہ دی جایئے پر ائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرایا جائے۔