لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنی محنت کے بل بوتے پر میاں نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم پاکستان منتخب کرائیں گے نواز شریف کی واپسی سے پارٹی میں نیا جوش و ولولہ آیا ہے،جن پارٹی ممبران نے مشکل وقت میں نواز شریف کاساتھ نہیں چھوڑا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کو 16 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت کو آگے بینظیر بھٹو کا اہم کرداررہا، آمرکی حکومت میں میریبھائی سے تاریخی میثاق جمہوریت کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے امیدکی کرن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساتھیوں نے برے وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا اور کسی پارٹی میں جانے کا سوچا تک بھی نہیں جس پر ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، نواز شریف سے آپ کی محبت ہمارے لیئے باعث افتخار ہے۔کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہو تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم انتخابات کی طرف جارہے ہیں،نواز شریف کی واپسی سے پارٹی میں نیا جوش و ولولہ آیا،نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا حالانکہ بھارت کے خلاف ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر نواز شریف کو 5ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی لیکن میرے قائد نے پیشکش کو ٹھکراکے بھارت کے تین دھماکوں کے مقابلے میں 5ایٹمی دھماکے کیئے اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور کہا کہ ملک کے وقار کی خاطر ایسیآفر کو قبول نہیں کر سکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اپنی محنت سے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب کرائیں گے اور ترقی و خوشحالی کا سفر وہیں سے پھر شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا،مہنگائی کو کم کرنے کیلئے نواز شریف کے ساتھ ملکر کام کریں گے،ستمبر 2013میں چین کے صدر کا دورہ موخر کرانے کیلئے دھرنوں کا ڈھونگ رچایا گیا،بات چیت جاری رکھنے کے باوجود بھی ڈھٹائی سے دھرنوں سے اٹھنے سے انکار کیا گیا،یہ وہ تاریخی واقعات ہیں جنہیں تاریخ اور قوم کبھی نہں بھلا سکتی،ملک میں 2013-18تک مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہاتھا۔
Load/Hide Comments



