آج ہم 2007 کے اس تاریخ سیاہ دن کو یاد کر رہے ہیں،آصفہ بھٹو زرداری

کراچی (آن لائن)آصف بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم 2007 کے اس تاریخ سیاہ دن کو یاد کر رہے ہیں جب ہماری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا تھا،16 برس بیت گئے ہیں لیکن ان کی جدائی کا دکھ اور نقصان کا احساس اس طرح ہو رہا ہے جیسے کہ وقت ٹھر گیا ہو۔ٹوئٹر پیغام میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ انکی ہنسی، مشورے اور محبت بھرا لمس ہرروز محسوس ہوتا ہے،انکے جانے سے ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جو وقت نہیں بھر سکتا، وہ ایک ایسا گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں جو پہلے جیسا کبھی نہیں ہوگا، عوام کے لیے 16 سال ہوگئے ہیں کہ وہ اپنا سب سے بڑا وکیل کھو بیٹھے ہیں،ایک ایسی آواز خاموش کردی گئی جو مظلوموں اور جبر کے شکار عوام کے لیے اٹھتی تھی، انہیں نفرت، لالچ اور جبر استبداد کی قوتوں نے خاموش کردیا،16 سال گزر جانے کے بعد بھی ہم انصاف کے انتظار میں ہیں.