آئندہ عام انتخابات پاکستان کی تقدیر کا الیکشن، 8 فروری کی شام پورے ملک میں شیروں کا راج ہوگا،حنیف عباسی

نواز شریف اور ان کی ٹیم گزشتہ 6 سال سے مایوسیوں میں گھری عوام کے لئے نجات دہندہ ثابت ہوگی،تقریب سے خطاب
راولپنڈی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 سے امیدوار حنیف عباسی نے آئندہ عام انتخابات کو پاکستان کی تقدیر کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف صرف چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کا اعزاز حاصل کرنے نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور لاقانونیت کا جن بوتل میں بند کرنے آرہے ہیں نواز شریف اور ان کی ٹیم گزشتہ 6 سال سے مایوسیوں میں گھری عوام کے لئے نجات دہندہ ثابت ہوگی اور 8 فروری کی شام پورے ملک میں شیروں کا راج ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق مئیر و مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم کی جانب سے این اے 56 کے سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلروں مسلم لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا تقریب سے سردار نسیم نے بھی خطاب کیا حنیف عباسی نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار صرف وزیر اعظم بننے نہیں آرہے بلکہ نواز شریف کے چہرے پر ملک کی فکر نظر آتی ہے نواز شریف ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی اور لاقانونیت کا جن بوتل میں بند کرنے آرہے ہیں ماضی میں ہم لوگوں کو جیتے ہوئے الیکشن ہروائے گئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ایسے شخص کو جتوایا گیا جو الیکشن جیتنے کے بعد راولپنڈی کی بجائے اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے باہر نہیں نکلا جبکہ میں تو سال سے ممبر اسمبلی بھی نہیں تھا اس کے باوجود عوامی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دی اس کے باوجود اگر کوئی کمی کوتاہی ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں میری قیادت کا مجھ پر اعتماد ہے کہ نہ صرف راولپنڈی بلکہ اسلام آباد اور پنجاب میں کوئی بھی کام ہو حنیف عباسی کو ذمہ داری سونپی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں میں نے قید و بند دیکھا بچوں کی نوکری گئی لیکن میں کبھی کسی کے سامنے نہیں رویا جبکہ جیل کو سسرال کہنے والے کانسٹیبل کے گلے لگ کر روتے رہے انہوں نے کہا کہ اگر اب وہ جیل بھی چلا جائے تو باہر نکال کر الیکشن لڑیں گے انہوں نے بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ اس الیکشن کو جلسہ جلوس تک نہ رکھنا ہم روزانہ دو دو یونین کونسل کوور کریں گے اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ہم لوگوں کی نظر سے نظر ملائیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وزیراعظم بنے اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہوا تو سب سے پہلے ٹی بی ہسپتال کا منصوبہ مکمل کریں گے اس کے بعد نالہ لئی کو بھی ہم مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ نمائندے اپنے علاقے میں کام شروع کریں 8 فروری کو راولپنڈی میں شیر کا راج ہو گا ہم اپنے سینئر رہنماؤں کی دل سے قدر کرتے ہیں یہ الکشن ہماری پارٹی کے لئے بہت اہم الیکش ہے پارٹی قیادت کے بنائے گئے اصولوں کے مطابق امن وامان کے ساتھ الیکشن لڑیں گے انہوں نے کہا کہ جیلیں ایسے نہیں کاٹی جاتی جیلیں دوستوں کے دم پہ کاٹی جاتی ہیں آئندہ الیکشن پاکستان کی تقدیر بدلنے کا الیکشن ہے 2018 میں ایک کھلاڑی کو سلیکٹ کر کے ملک کو تباہ کیا گیا ہم نے تو اتنی مشکلات کے باوجود کبھی کسی ادارے پر حملہ نہیں کیاسردار نسیم نے کہا کہ حنیف عباسی راولپنڈی شہر میں تعمیر وترقی کی علامت بن چکے ہیں 8 فروری کو پورے ملک میں نوازشریف کے شیروں کا راج ہو گا۔