اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو چاہیے نوازشریف کی بجائے اپنی کارکردگی پر بات کریں، پیپلزپارٹی کو سندھ میں اپنی شکست نظر آرہی ہے،بلاول بھٹو کو ابھی میچورٹی کی ضرورت ہے، نوازشریف اور آصف زرداری ہر جماعت کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو چاہیے نوازشریف کی بجائے اپنی کارکردگی پر بات کریں،نواشریف ایسے بھی ان سے بڑے ہیں، ان کے ابو کی عمر کے ہیں، بندہ ادب احترام کے دائرے میں بات کرلیتا ہے، دوسرا ہم اتحادی بھی رہے ہیں، تیسری بات پیپلزپارٹی کو سندھ میں اپنی شکست نظر آرہی ہے، اس میں ہمارا تو کوئی قصور نہیں ہے۔ہمارا مقصد پیپلزپارٹی کو ہرانا ہے چاہے اتحاد کریں یا ویسے ہرائیں۔وہ کیا کہیں گے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ہار رہی ہے؟ یہی چورن بیچیں گے کہ ہم وزیراعظم بن رہے ہیں،صرف نوازلیگ چورن نہیں بیچ رہی کیونکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر بات کرتی ہے، نوازشریف یا شہبازشریف نے کبھی کسی پر طنزیہ انداز میں تنقید نہیں کی۔ پیپلزپارٹی بتائے کہ میں الیکشن جیتا تھا تو 2013تک کیا کارکردگی ہے؟ہم بتا رہے ہیں کہ 2013سے 2017تک کیا کام کئے اور اتحادی حکومت 16ماہ کی اس میں کیا کام کئے ہیں؟حنیف عباسی نے کہا کہ آصف زرداری انتہائی سمجھ دار سیاستدان ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری ہر جماعت کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، بلاول بھٹو کو ابھی میچورٹی کی ضرورت ہے،میں زیادہ تجربہ کار ہوں، اب 74سال کے ضدی بچے میں میچورٹی نہ آئے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ لوگ خود کو بناتے ہیں سنوارتے ہیں۔ غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہیں، غلطیوں سے مبرا صرف فرشتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی ڈرامائی جماعت ہے، تحریک انصاف والے انتہائی خوبصورتی سے جھوٹ بولتے ہیں، کسی نے ان کو جرمنی والے کا بتایا ہوا ہے کہ اس کو دیکھیں۔ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں اتنی ڈرامائی پارٹی نہیں آئی جتنی یہ ہے۔سیاست کانٹوں کی سیج ہے، پھولوں کی سیج سمجھنے والے معافی مانگ کر سیاست سے باہر آگئے، بڑی بڑی داڑھیاں رکھ لی ہیں، سب گھبرا گئے ہیں۔ میں جیل میں تھا تو میری اہلیہ مجھے ملنے آتی تھی تو میرا جیل میں حوصلہ بڑھاتی تھیں، پیپلزپارٹی نے بھی اس دشت میں بڑی قربانیاں دی ہیں، جانوں کی بھی قربانیاں دی ہیں، لیکن پی ٹی آئی والوں کا میک اپ اتر گیا ہے۔انہوں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کیلئے انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تو اس عہدے کے وہ خود امیدوار ہیں۔
Load/Hide Comments



