بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو معصوم ہی نہیں بڑی جماعت کا سربراہ بھی کہا جارہا ہے، جاویدلطیف

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کی مکمل تحقیقات ہو نی چاہے، یہاں تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو معصوم ہی نہیں بڑی جماعت کا سربراہ کہا جارہا ہے کیا ذوالقفار علی بھٹو اور نواز شریف بڑی جماعت کے سربراہ نہیں تھے،،9اور10مئی کے واقعہ کے پیچھے کون سی قوتیں تھی پتہ چلنا چاہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے کاغزات نامزدگی چھینے گئے ہیں تو اداروں کو نوٹس لینا چاہئے اگر نہیں چھینے گئے تو اس پراپیگنڈے کو بند ہونا چاہے،9اور10مئی کے واقعہ کے پیچھے کون سی قوتیں تھی پتہ چلنا چاہے ہم 9اور 10مئی کے واقعے کو ایسے لے کر چل رہے ہیں جیسے ہمیں کچھ پتہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے سارا فیصلہ شروع ہو ا،فارن فنڈنگ کی مکمل تحقیقات ہو نی چاہے،لیکن یہاں تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو معصوم کہا جارہے بلکہ انہیں پارٹی کا سربراہ کہلایا جارہا ہے، کیا ذوالفقار علی بھٹو بڑی پارٹی کے سربراہ نہیں تھے جس انہیں پھانسی پر لٹکایا گیا،کیا نواز شریف بڑی پارٹی کے سربراہ نہییں تھے جب انہیں جلا وطن اور جیلوں میں رکھا گیا۔کئی مظلوم اور بے گناہ وزرائے اعظم کو ہٹا دیا گیا لیکن بانی پی ٹی آئی کو ایک آئین اور قانون کے ساتھ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا پھر بھی وہ معصو م بن رہے ہیں، حکومت کا فرض ہے ملک کے اندر ہونیوالی ریاستی دہشت گردی کو سختی سے کچل دیا جائے،لیول پلینگ فیلڈ کی باتیں کرنیوالے آج خاموش کیوں ہیں؟