اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان ”بلے“ کی پیشکش نہیں کی گئی۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی پرویز خٹک کو انتخابی نشان بلے کی پیشکش دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی انتخابی نشان” بلے “کی پیشکش نہیں کی گئی۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا تھا کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا۔
Load/Hide Comments



