مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی،سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی کا نام پہلے نمبر پر سر فہرست،کھئیل داس کوہستانی پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں،ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا بھی فہرست میں شامل۔عمر کوٹ سندھ سے نیلم، ڈاکٹر طارق جاوید، سردار درشن سنگھ بھی ترجیحی فہرست میں شامل،جگدیش چند، عامر جاوید اور انیتا عرفان بھی فہرست میں شامل ہے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فہرست کی منظوری دی۔