آصفہ بھٹو نے انتخابی میدان چھوڑ دیا

کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے انتخابی میدان چھوڑ دیا، آصفہ بھٹو انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاست میں لانچنگ کو موخر کردیا گیا ہے، آصفہ بھٹوزرداری قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست پرانتخاب نہیں لڑیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کسی بھی حلقہ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، آصفہ کا نام پی پی کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی، بلاول بھٹو زرداری کئی حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، بلاول کی کامیابی کے بعد آصفہ بھٹوکی انتخابی سیاست میں انٹری کا فیصلہ ہوگا۔