اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں 2023 میں امن وامان کی ابتر صورتحال رہی،20دسمبر 2023تک شہر میں کتنے جرائم رپورٹ ہوئے کرائم ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق20دسمبر 2023 تک شہر اقتدار میں 185افراد کو قتل کردیا گیا،اسلام آباد میں 20دسمبر 2023 میں تک اقدام قتل کے 285 واقعات رپورٹ ہوئے،ڈکیتی،چوری،رہزانی،موبائیل سنیچنگ کے 6 ہزار سے زائد ورادتیں رپورٹ ہوئیں،20دسمبر 2023 تک735 کے قریب شہریوں کو کار چوروں نے ان کی گاڑیوں سے محروم کردیاگیا،شہر اقتدار کے باسیوں کو موٹر سائیکل چوروں نے 3600 موٹرسائیکالوں سے بھی محروم کردیا گیا۔
Load/Hide Comments



