لاہور (آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو این اے 128کی بجائے این اے 127 سے الیکشن لڑیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی لاہور سے اپنی والدہ کے آبائی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے، اسی لیے بلاول بھٹو زرداری نے این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے، قومی اسمبلی کی نشست این اے 127 سے الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اورقاسم گیلانی نے کارکنوں کے ہمراہ پارٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے۔
Load/Hide Comments



