اسلام آباد(آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ پر 2ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں شیر ی رحمن نے کہا کہ دی نیویارک ٹائمز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق اسرائیل جنوبی غزہ پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرا رہا ہے، ان جگہوں پر بھاری بم گرائے جا رہے جہاں اسرائل نے خود فلسطینی شہریوں کو حفاظت کے لئے منتقل ہونے کا کہا تھا، گنجان آبادی پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم ماضی قریب میں کسی بھی جنگ میں استعمال نہیں ہوئے ہیں، اسرائیل ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، حماس کی آڑ میں فلسطینیوں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے، اب تک غزہ میں 20 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں جن میں 8,076 بچے اور 6 سے زائد عورتیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے پانچ سال سے کم عمر کے کم از کم 10 ہزار بچے آنے والے ہفتوں میں جان لیوا غذائی قلت کا سامنہ کرے گے، اقوام متحدہ نے دو سال سے کم عمر کے 1 لاکھ 35 ہزار بچوں اور 1 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ حاملہ اور دودھ پلانے والی فلسطینی خواتین کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا یے جو غزہ کی پٹی کے اندر رہتی ہیں، اس نسل کشی کو روکنے کیلئے اسرائیل اور عالمی دنیا کو مزید کتنے بچوں اور عورتوں کی لاشیں چاہیئے؟
Load/Hide Comments



