لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے 8فروری کوفرسودہ نظام زمین بوس ہوجائے گا،عوام کی فتح ہوگی۔ امریکہ چاہتا ہے پاکستان میں اس کے وفادار اقتدار میں رہیں، باریاں لینے والوں سے عوام تنگ آچکے، جماعت اسلامی مزدوروں، کسانوں، عام پاکستانیوں کی مدد سے استعمار کے ایجنٹوں کی شکست دے گی۔ریلوے ہیڈکوارٹرز میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان ریلوے اور دیگر قومی اداروں کی فروخت کی مخالف کی اور کہا کہ ریلوے غریب کی سواری ہے، اسے مافیا نے تباہ کیا۔ دیگر محکموں کی طرح ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں کی ذمہ داری وزارت خزانہ اٹھائے، ادارہ میں 12ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے، خالی آسامیوں پر مزدوروں کے بچوں کی میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں، پنشن ملازمین کا حق ہے، تنخواہوں اور پینشنز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے مزدور اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے جماعت اسلامی اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ملک کے سات کروڑمزدوروں، چھوٹے کسانوں، ہاریوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ ملک کے پسماندہ، محروم طبقات اپنے حق، خوشحال فلاحی اسلامی پاکستان کی منزل کے حصول کے لیے ترازو کا انتخاب کریں۔
Load/Hide Comments



