اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹس متاثر ہونے کی شکایات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔پی ٹی اے کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی شکایات پر بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہیں۔
Load/Hide Comments



