اسلام آبا د(آن لائن)مہنگائی کی موجودہ لہر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یقینا صارفین کے لئے بڑا ریلیف ہے،توقع کی جا رہی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی۔نگراں حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف دے کر عوام کے کاندھوں سے مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا گیاہے۔۔آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کے بھی امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔نگراں حکومت نے پچھلے تین ماہ میں پیٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 55.17 روپے کمی کی ہے۔ستمبر میں پیٹرول 331.38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 329.18 پیسے تھی جبکہ 16 دسمبر کو پیٹرول 267.34 اور ڈیزل کی قیمتوں میں 276.21 پیسوں کی واضح کمی دیکھی گئی۔
Load/Hide Comments



