شیڈول تیار ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا معاملہ ڈسٹرب نہیں کرے گا،میں نے ہمیشہ کہا کہ انتخابات فروری میں ہونگے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(آن لائن)چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ شیڈول تیار ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا معاملہ ڈسٹرب نہیں کرے گا،میں نے ہمیشہ کہا کہ انتخابات فروری میں ہونگیچیف الیکشن کمشنر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ پٹیشن ہمارے لئے پریشانی کی بات تھی، اچھا ہوا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا۔ہم نے وزارت داخلہ کو سیکورٹی کا کہا ہے،انکی طرف سے جواب کی کوئی فکر نہیں۔الیکشن کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔