الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے۔-ملک میں الیکشن کروانا صرف الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے۔-ملک میں الیکشن کروانا صرف الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔کسی بھی ادارے کی غیر ضروری رخنہ اندازی الیکشن میں تاخیر کا باعث بنے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے میں ان کا کہنا تھاکہ -ملکی حالات اور آئین کا تقاضا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔- مسلم لیگ (ن) انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔