ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ کرنے والے دہشت گرد جنگ ہارچکے ہیں، ریاست جنگ جیت چکی، دہشت گردوں کی شکست کا صرف اعلان باقی ہے۔ تفصیل کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بد ھ کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں وہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال گئے اور گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔نگران وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، اور نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حیسن شاہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے زخمسیکیورٹی اہلکاروں و پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی قوم کی جیت یقینی ہے جسکے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں جو اپنی وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں. انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم دھشتگردی کی عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اسکو ہر شکل و روپ میں شکستِ فاش دے گی. نگران وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہے اور ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دے گی۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں جنہیں حوصلہ دینے گیا تھا انہوں نے مجھے حوصلہ دیا، ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حملہ کرنے والے دہشت گرد جنگ ہارچکے ہیں، دہشت گرد ایک حملہ کریں گے ہم دس قدم آگے بڑھیں گے، وہ 10 حملے کریں گے ہم 100 قدم آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے جذبے جوان ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، ریاست جنگ جیت چکی، دہشت گردوں کی شکست کا صرف اعلان باقی ہے۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ اس جیتی ہوئی جنگ میں جنہوں نے قربانیاں دیں وہ یہاں اور جنت میں بھی راحت میں ہوں گے، علمائے حق ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گرد ہمیں کبھی خوف زدہ نہیں کرسکتے، وہ کوئی بھی حربہ استعمال کرلیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جبکہ ہم جیتے ہوئے لوگوں کے ساتھ ہیں چاہے وہ یہاں ہوں یا آخرت میں۔
Load/Hide Comments



