پھر کہتے ہیں کہ لاڈلا نہ کہو،مونس الہی کا نوازشریف کی بریت پر ردعمل

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے نوازشریف کے العزیزیہ ریفرنس میں بری ہونے پرکہا ہے کہ لاڈلے میاں نواز شریف کو بری کر دیا گیا۔ نہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہاانصاف صرف نواز شریف کے لیے۔ پھر کہتے ہیں کہ لاڈلا نہ کہو۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نوازشریف کو لاڈلا کہنا بند کر دیتے ہیں اگر آپ عمران خان کا ٹرائل ٹی وی پر لائیو دکھا دیں۔