لوئر دیر(آن لائن) لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Load/Hide Comments



