لاہور (آن لائن) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری یوم نجات ہو گا عوام دشمن پارٹیاں منہ کے بل گرے گی خاندانی سیاست قوم اور ملک کے لئے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے، دو خاندانوں نے سات دفعہ حکومت کی لیکن ملک ترقی کی بجائے کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا یہ حکمران طبقہ خود اربوں ڈالر کا مالک ہے لیکن ملک پر اسی ارب روپے کا قرضہ ہے آج گیارہ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پاکستان کی غیر یقینی معاشی اور سیاسی صورتحال کے ذمہ دار یہی نااہل لوگ ہیں آئندہ حکومت لاڈلوں اور سپر لاڈلوں کی بنیاد پر نہیں بنے گی بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنے گی۔ پاکستان کوخوشحال دیکھنے والے یہاں جمع ہیں، نوجوان جہالت اورسفارش کیخلاف ہیں۔ آج اس ملک میں جن دو خاندانوں کی اجارداری ہے ان دونوں پارٹیوں نے کرپشن کو عام کیا، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کا عذاب انہی نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ہے جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے اور یہی ایک آپشن ہے نوجوان سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کے کلچر کو مسترد کرتے ہوئے مکالمے اور دلیل کے ذریعے صرف سچ کو فروغ دیں 8 فروری الیکشن کا دن نوجوانوں کی نئی امیدوں اور جماعت اسلامی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور المرکز اسلامی پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کئے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کے پی پروفیسر محمد ابراہیم، نائب امیر عنایت اللہ خان سیکرٹری جنرل عبدالواسع اور دیگر موجود تھے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نیاسرائیل کا ساتھ دیا، یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی کہ فرانسیسی حکومت آج جنگ بندی کامطالبہ کررہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کو بہتری کے لیے استعمال کریں۔ اصل مقابلہ سچ اور جھوٹ کا ہے، غلط اور صیح کا ہے نوجوانوں کو اصل صورتحال کو سمجھتے ہوئے سچ کا ساتھ دینا ہو گا، ترازو آج ہر پاکستانی کا نشان ہے کل ہزاروں خواتین نے بہاولپور میں اس کے حق میں فیصلہ دیا ہے آج کے پی میں نوجوان ٹیم ترازو کی صورت میں جمع ہیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت کسی خاندان کی نہیں، حقیقت میں عوام کی نمائندہ ہو گی۔ بار بار آزمائے ہوئے چہرے ملک کے مسائل حل کرنے کی بجائے، اضافے کا باعث بنے۔ نوجوان 8 فروری کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے محلات کا طواف کرنے کی بجائے ان کا احتساب کرنے کو تیار ہیں۔ ان تین پارٹیوں کی حکومتوں کی وجہ سے 25کروڑ عوام بنیادی حقوق، بچے بچیاں تعلیم، نوجوان روزگار سے محروم ہیں، انہوں نے قومی ادارے تباہ کردیئے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور جرنیلوں نے آئین کے ساتھ بے وفائی کی، انہی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کا غلام ہے۔ قوم کرپشن، جہالت، بیروزگاری سے پاک اسلامی و خوشحال پاکستان دیکھنے کے لئے 8 فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔ ہم انشاء اللہ ملک کو خوبصورت، پرامن، روشن مستقبل دیں گے۔ اقتدار ملا تو ملک میں قرآن کی حکومت نافذ کریں گے.
Load/Hide Comments



