سٹیٹ بینک کی مانیٹری کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) کو ہوگا

اسلام آباد (آن لائن ) سٹیٹ بینک کی مانیٹری کمیٹی کا اجلاس آج(منگل کو) منعقد ہوگا۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق اجلاس میں نئی زری پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ مانیٹری کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری ہوگا۔