ندیم افضل چن کا عمران خان کے خلاف گواہی دینے سے انکار

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن نے عمران خان کے خلاف گواہی دینے سے انکار کردیا۔ندیم افضل چین نے کہا کہ میں عدالت میں جا کر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہی نہیں دوں گا۔ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ میں کسی سیاستدان کیخلاف گواہی نہیں دے سکتا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں اور میرا مکتبہ فکر قیدیوں اور مظلوموں پر بولنے والا نہیں۔انھوں نے کہا کہ نیب نے پوچھا تھا اور مجھے جو پتہ تھا بتا دیا، مگر عدالت میں گواہی نہیں دوں گا۔