الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق عام انتخابات کے لیے 20 سے 25 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی، یکم جنوری سے 6 جنوری 2024ء تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ 9 جنوری 2024ء کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی، 11 جنوری 2024ء کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا، 15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔16 جنوری 2024ء کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی، 17 جنوری 2024ء کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے جب کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کو ہوگی۔