ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو، نگران وزیراعظم

کراچی (آن لائن ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو،ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے،ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے، جو حکومت آتی ہے اسے اظہارِ رائے پھر زہر لگتا ہے۔آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے ۔ آغا خان یونیورسٹی میں طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طلبا سے گفتگو کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں، گزشتہ روز بھی کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے چیزوں کے بارے جاننے اور سمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نے ہمیشہ اپنی جانب راغب کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کیلئے تعلیم ضروری ہے، برٹش راج ایک دن میں نہیں بنا، ڈیڑھ دو سو سال لگے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے، میں حکومت میں آتا ہوں تو مجھے اظہا رائے زہر لگتا ہے، آپ کو حکومت مل جائے تو آپ کو بھی زہر لگے گا، آج کے تمام مظلوم کچھ سالوں پہلے تک ظالم کی قطار میں چل رہے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مذہب، زبان اور نسل پرستی کے سخت خلاف ہیں، ریاست میں احتساب کا نظام موجود ہے، ریاست میں قانون پر عملدرا?مد کا طریقہ بھی موجود ہے۔نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، گلگت بلتستان جغرافیائی طور پر انتہائی اہم علاقہ ہے، گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں، گلگت بلتستان کو ہمارا سنگاپور ہونا چاہیے، ہمارے ملک کی اپنی ایک تاریخ ہے جس پر گھنٹوں بات ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1947 آزادی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا حق دیا گیا، آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، این ایف سی ایوارڈ اور 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا ہے، ہمیں سماج اور سوسائٹی میں مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ نرسنگ کے شعبے سے میری ذاتی وابستگی ہے، کاش ہم نرسنگ کو وہ احترام دے سکتے جس کے وہ مستحق ہیں، کاروباری کمیونٹی کو ایک حصہ نرسنگ کے شعبے کیلئے مختص کرنا چاہیے۔قبل ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اجارہ سکوک اجراء تقریب میں شرکت اعزاز ہے کہ ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے۔حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے جبکہ خواہش ہے کہ تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید کامیابیاں سمیٹے۔ حکومت سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ساٹھ ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے۔ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ جبکہ خواہش ہے کہ تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیابیاں سمیٹے۔ نگران حکومت نے سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ نگران وزیراعظم نے کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے باعث سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، معاشی بہتری سے سٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے اور ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔ نگران وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے ترقی کا ماحول ساز گار رہے اور معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو، حکومتی پیپرز کی سٹاک ایکسچینج میں نیلامی سرمایہ کاری کو وسعت دے گی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں نیلامی لاگت کم کرے گی اور شفافیت لائے گی ۔