صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے، انوار الحق کاکڑ

کراچی (آن لائن) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے۔ صحت کے شعبے میں ڈیجیٹیلائزیشن ایک بہترین ذریعہ ہے۔ آغا خان یونیورسٹی میں ہیلتھ ٹیک سمٹ سے خطاب کرتے ہوے ا نہوں نے کہا آغا خان یونیورسٹی کا تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کورونا اور سیلاب کے دوران یونیورسٹی نے بہترین خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا عوام کو صحت کی سہولیات فرا ہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا صحت کے شعبے میں ڈیجیٹیلائزیشن ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جدید ٹیکنا لوجی سے مرض کے بارے میں پیشگی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ٹیکنالوجی صحت سمیت ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ تحقیق کے شعبے میں ترقی ہماری ترجیح ہے۔