لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ایک ایسے کھلنڈرے شخص کو لایا گیا جسے معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ نہیں تھا۔اس کھلنڈر کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے۔لاہور میں پارٹی کے پانچویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ زبانی کلامی ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے، اخلاقیات کا کچھ پتہ نہیں تھا۔ریاست مدینہ میں کیا کچھ ہوتا تھا انہیں دور دور تک نہیں پتہ تھا۔آپ اس شخص کے قصیکہانیاں سن رہے ہیں۔آپ کے اندر یہ باتیں تھیں تو کم از کم ریاست ِ مدینہ کی باتیں نہ کرتے۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ وقت اچھا بھی آیا اور کم اچھا بھی، وقت کو برا نہیں کہنا چاہئیے۔ہمارا مطالبہ ہے قوم کو آگاہ کیا جائے کہ ملک کا یہ حال کس نے کیا۔مطالبہ یہ نہیں کہ الیکشن جتیں اور حکومت میں آئیں۔ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں بند لفافہ لہرا کر کابینہ کی منظوری لی گئی۔ملک کا 60 ارب کھا جاؤ گے تو بجلی مہنگی نہیں ہو گی تو کیا ہو گاہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں۔ چور چور کہنے والے خود چور نکلا۔قوم کو بتائیں کہ سب سے بڑا چور کون ہے۔ قوم کو پتہ ہونا چاہئیے کہ اس ملک کا سب سے بڑا چور کون ہے۔ ہم پر الزام لگائے ہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ہماری بدنصیبی کے کہ گذشتہ 75 سال سے کھیل کھیلے جا رہے ہیں۔آپ نے ظلم ڈھایا لیکن ازالہ کرتے کرتے کتنا عرصہ لگ گیا۔ کچھ تکلیفیں ایسی ہوتی ہیں جن کا ازالہ نہیں ہوتا، زخم نہیں بھرتے۔ہماری پارٹی کے لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہم پر بوگس مقدمات بنائے گئے۔مجھے 7 سال بعد انصاف مل رہا ہے۔جنہوں نے جھوٹے مقدمات بنائے ان سے پوچھیں کہ کیوں بنائے۔ قائد ن لیگ نے مزید کہا کہ خواہش ہے ملک کو ان بحرانوں سے نکالیں۔
Load/Hide Comments



