اسلام آبا د(آن لائن)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پشاور میں وارسک روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اورمتعلقہ حکام کو دھماکے میں زخمی بچوں کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،وزیرِ اعظم نے اپنے مذمتی بیان میں دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی صحت یابی کی دعاکی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ملک سے دہشت گردی کے ناسور کیخاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی پشاور میں ورسک روڈ بابو پر اسکول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور معصوم بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں اور دیگر زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،دھماکے میں زخمی ہونے والوں خصوصاً بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،بچے اس ملک کا مستقبل ہیں انہیں ہر صورت محفوظ بنائیں گے، دہشت گرد معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دے رہے ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن اور خوشحالی کو سبوتاڑ نہیں کرسکتیں، واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔
Load/Hide Comments



