وزیرآباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انتخابات کا مقصد جمہوریت کی بالا دستی ہے، عوا می رائے ہی ملک کی ترقی و استحکام کا سبب بنتی ہے، 8 فروری کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری انتخابات کے سلسلہ میں پنجاب آ رہے ہیں تمام جیالوں کو دعوت دیتا ہوں بھرپور انداز سے جلسہ میں شریک ہوں۔ تفصیل کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گزشتہ روز وزیرآباد پہنچے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدر اعجاز احمد سماں کے ڈیرہ پر گوجرانوالہ ڈویژن کے جیالوں کے اجتماع،”پارلیمان،جمہوریت و انتخابات“کے عنوان سے سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب 1970 میں مشرقی و مغربی پاکستان کی آبادی 10 کروڑ تھی 40 چالیس ہزار کو ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے تھے لیکن جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت بنی تو انہوں نے ساری عوام کو ووٹ کا حق لے خر دیا بھٹو شہید کے کئی ایسے کارنامے ہیں جو تاریخ کا سنہری باب ہیں انہوں نے کہاڈسٹرکٹ گوجرنوالا نے بھٹو صاحب اور بے نظیر شہید کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہوا ہے ماضی اس بات کا گواہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین تشریف لائیں تو آپ نے بڑھ چڑھ کر جلسہ کو کامیاب کرنا ہے گوجرانوالہ ڈویڑن کے عوام اور جیالے بھر پور شرکت کریں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ ہر جگہ موجود ہے آواز دینے والا تگڑا ہونا چاہیے جلسہ گاہ جہاں بھی بنے آپ سب نے شرکت کرنا ہے جلسہ گاہ کا ایک دو روز میں تعین ہو جائے گا چیئرمین بلاول بھٹو انتخابی مہم کے حوالے سے پنجاب آ رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں مروجہ طرزِ حکومت میں بہترین عمل جمہوریت ہے ہر شہری کو آزادانہ رائے دہی کا استعمال کرنے دیا جانا شفاف انتخابات کے لئے ضروری ہے ذوالفقار علی بھٹو نے ہر شہری کے ووٹ کو برابر اہمیت دلوائی۔ملک کے ہر کونے اور گھرانے میں پیپلز پارٹی کا ورکر موجود ہے انہوں نے کہا چیف جسٹس نے الیکشن کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ ہماری بات بھی پاکستانی عوام سے ہو گئی ہے بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیر اعظم ہونگے۔
Load/Hide Comments



