احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کی تو دستاویزات کہاں ہیں،دانیال عزیز

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ واضح کردوں میں نے کسی کیلئے پارٹی ٹکٹ کی سفارش نہیں کی۔اویس قاسم تو دور کسی سطح پر بھی پارٹی ٹکٹ کی سفارش نہیں کی،ٹکٹوں کا فیصپلہ13 تاریخ کو ہو گا تو پھر کیا مہنگائی کم ہو جائے گی،نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال تھے،احسن اقبال کے اقداما ت کی وجہ سے ہی مہنگائی ہوئی،کمیٹی چیئرمین احسن اقبال تھے شہباز شریف کیسے ذمہ دار ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بتاؤں گا کہ مہنگائی کیسے ہوئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے، ایکسچینج کنٹرول میں نہیں آرہا تھا تو احسن اقبال نے کیا ڈائریکشن دی۔احسن اقبال ڈائریکشن نہیں دے رہے تھے تو کیا کمیٹی میں لڈو کھیل رہے تھے۔احسن اقبال عہدے پر براجمان ہوئے تو مہنگائی ہوئی،ملک میں مہنگائی بھی کیسے ہوئی اس کا بھی مجھے معلوم ہے،احسن اقبال کی یہ کارکردگی ہے تو آئندہ ان کو وزیر ہی نہیں بنانا چاہئے،ایسے بہت سے لوگ ہیں جو مصروف نظرآتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں۔احسن اقبال بریفنگز لیتے تھے اور اقدامات کچھ کرتے ہی نہیں تھے انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کیا عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کمیٹی کی میٹنگز کرتے تھے۔مہنگائی کس وجہ سے ہوئی ہے آگے جا کر بتاؤں گا۔عوام بے وقوف نہیں ہیں،عوام پوچھتے ہیں ڈ مہنگائی کیسے ہوئی۔5سال سے جماعت کو کہہ کہہ کر تھک گیا مہنگائی کیخلاف اسٹرٹیجی بنائیں۔ہماری اپنی غلطی کیوجہ سے سربراہ پی ٹی آئی زیرو سے ہیرو بن گیا۔اپنی جماعت کو کہا میڈیا کو بتائیں کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔اپنے رہنماؤں کو کہتا تھا معیشت درست کر لیں اور مہنگائی کی بات کریں۔لاہور میں موجود ہوں ابھی تک شوکاز موصول نہیں ہوا۔جو نواز شریف کے وفادار ہیں ان سب کو شوکاز دیئے گئے ہیں۔جاوید لطیف، چوہدری تنویر اور مجھے شوکاز کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ن لیگ میں ایک خاص گروپ ہے جو مصروف رہتا ہے اور کرتا کچھ نہیں۔مہنگائی کیسے ہوئی کون ذمہ دار ہے اور اس سے مستفید کوان ہوا ہے، انہوں نے کہ اکہ مہنگائی ہوتی نہیں کی جاتی ہے خاور اس کا کوئی نہ کوئی بینفشری ہوتا ہے،احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کی تو دستاویزات کہاں ہیں،پی ٹی آئی نے مہنگائی کی ہے تو احسن اقبال ہمیں بتائیں ثابت کریں،مہنگائی کے ایشو کو ہینڈل نہیں کیا تو پارٹی کو بہت نقصان پہنچے گا۔مہنگائی کے ذمہ دار لوگوں سے جوابدہی نہ ہوئی تو پارٹی پھنس جائے گی،مریم اورنگزیب سے کوئی مسئلہ نہیں،میرا مسئلہ پالیسی کے ساتھ ہے۔جماعت کی تباہی کا کوئی بھی باعث بنے گا تو اس کی نشاندہی کروں گا۔مہنگائی کا منجن احسن اقبال نے دینا تھا اور مریم اورنگزیب نے بیچنا تھا۔مریم اورنگزیب کے پاس بھی انفارمیشن تھی، عوام کو بتا سکتی تھیں۔سروے کے مطابقفیصد لوگوں کا پہلا مسئلہ مہنگائی ہے۔مہنگائی سے متعلق ن لیگ کو ئی بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔سعد رفیق کو معلوم نہیں جو تنقید کر رہے ہیں یہ ان کا شعبہ نہیں۔معاشیات میرا شعبہ ہے سعد رفیق کا نہیں، انہیں اس پر بات نہیں کرنی چاہئے۔