ہجیرہ(آن لائن)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سرکاری ملازمت کو میرٹ پر نہیں لایا جائے گا تو یہ نظام تباہ و برباد ہوجائیگا،تھرڈ پارٹی ایکٹ کا خاتمہ کرنا سفارشی کلچر کو دوبارہ لانا ہے اگر ایسا ہی کرنا ہے تو برادریوں اور اضلاع میں منقسم ایسے خطے میں جہاں انصاف کا حصول مشکل ہو، میں لائق پوزیشن ہولڈرز کی صلاحیت اور اہلیت کس کام کی؟دس سالوں بعد صرف پنشن کے لیے نوے ارب روپے چاہیے ہونگے۔عوام کے لیے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے پیسے پھر کہاں سے لائیں گے۔ سرکاری ملازمین کی تعداد کو بتدریج کم کرنا اور نوکری کو میرٹ کے ساتھ مشروط کرنا ہوگا این ٹی ایس فرشتوں کا نظام نہیں تھا غلطیاں ہوئی ہونگی۔ مگر عوام سے پوچھ لیں انہیں اس پر اعتماد ہے ماسواے اس کے جو چور دروازے سے آنا یا کسی کو لانا چاہتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دس نمبر فراڈ تھے یہ میرٹ پر لگے لوگوں کی توہین ہے اگر تحریری امتحان میں ہی فیصلہ کرنا ہے تو پبلک سروس کمیشن میں پھر انٹرویو کا کیا فائدہ وہ خود گریڈ سولہ میں کس میرٹ پر لگے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہجیرہ میں ایک نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب یوم والدین و تقسیم انعامات سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر حکومت سردار عامر الطاف،سابق وزیر یاسین گلشن، سابق مشیر عبدالمنان گوہر سردار عبدالحفیظ،ملک اشفاق پرنسپل ادارہ،ملک شاہ نواز ایڈووکیٹ،اسسٹنٹ کمشنرہجیرہ ولید انور ولید،تحصیلدار سردار سہیل،نعیم ضیاء،عبدالرحمان کاشر،سردار رزاق،ملک سلمان،شکیل اعوان ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے اس سے پہلے سابق وزیراعظم جب ہجیرہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا وزیر حکومت سردار عامر الطاف سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ ریسٹ ہاوس سے کالج تک ان کو جلوس کی شکل میں لایا گیا۔
Load/Hide Comments



