ڈالر کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

کراچی (آن لائن) کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 72 پیسے سستاہونے کے بعد 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب پیر کو ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس مسلسل تاریخ رقم کر رہا ہے۔