اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے جو کیا بھٹو کے دور میں کیا۔ نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نواز شریف کامقابلہ نہیں کر سکتے۔ پیپلز پارٹی نے جو کیا وہ صرف بھٹو کے دور میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی ناممکن کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنا رہے، نواز شریف نے تمام پارٹیوں کو اختلافات کے باوجود ایک میز پر بٹھایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی وفادار ساتھی یاد نہیں آیا، الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کو کوئی نہیں مانے گا۔
Load/Hide Comments



