اسلام آبا د(آن لائن)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا ہے،اتوار کے روز ٹوئٹر بیان میں مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے،پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ گزشتہ 19 سالوں سے زیر التواء تھا،اگر منظوری دی جاتی ہے تو یہ جی سی سی کا گزشتہ 15 سالوں میں کسی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔
Load/Hide Comments



