نیب کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کرے جس میں وہ ہمارے سارے اثاثے لیگل قرار دے کر پہلے ہی بری کر چکا: مونس الٰہی

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ میں اور میرے والد کرپشن میں ملوث ہیں، نیب نے ہمارے خلاف 744 ملین کی رقم کا دعویٰ کرتے ہوئے ریفرنس دائر کیا ہے، بظاہر اس میں میرے اکاؤنٹ میں 1 ملین یورو شامل ہیں، ہمارے اکاؤنٹس میں موجود تمام تر رقم بشمول 1 ملین یورو ڈکلیئرڈ ہیں اور ان کا ریکارڈ ایف بی آر میں ذرائع اور منی ٹریل کے ساتھ اندراج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتیٰ کہ نیب نے خود عدالت میں جا کر 9C کی درخواست دائر کرتے وقت ہمیں تمام الزامات سے بری قرار دیا اور بیان دیا کہ نیب نے 20 سال سے ان کے اثاثوں کی چھان بین کے بعد ان کے سارے اثاثے لیگل قرار دے رہے ہیں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ نیب کو چاہئے کہ کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کریں۔