الیکشن کمیشن کی جانبدادارنہ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر ینگے، ایم کیو ایم پاکستان

حیدرآباد(آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن کمیشن کی جانبدادارنہ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ بلدیاتی الیکشن کے بعد جنرل الیکشن میں بھی شب خون مارا جارہا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن سید سہیل مشہدی سابق رکن قومی اسمبلی وسیم حسین اور دیگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی جوکہ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ ہیں نے حلقہ بندیوں کی سنوائی میں جانبداری کامظاہرہ کیا۔حیدراباد کے شہری علاقوں کے حلقوں میں ٹان کمیٹی ہوسڑی کو شامل کرکے رولز کی خلاف ورزیکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے جا رہے ہیں۔ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ اس الیکشن کے بعد کچھ لوگ سندھو دیش بنوانا چاہتے ہیں وہ افواج اور وفاق پاکستان کو بلیک میل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی حتمی حلقہ بندی میں تبدیلی کی گئی ہے جس میں پی ایس 63 لطیف آ باد سے چارج 10 سرکل 5 اور 6 کو نکال کر پی ایس 62 لطیف آ باد میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ ہمیشہ پی ایس 63 لطیف آ باد کا حصہ رہا ہے اور اس کی بانڈری وال کسی بھی طرح سے پی ایس لطیف آ باد سے نہیں ملتی جو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔