پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد چیف الیکشن کمشنرنیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ سندھ سے حلیم عادل شیخ کا پینل، پنجاب میں یاسمین راشد، خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پورا اوربلوچستان سے منیراحمد بلوچ کا پینل منتخب ہوا ہے۔