انٹرا پارٹی کی طرح عام انتخابات ہوئے تو پی ٹی آئی قبول کرے گی،فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد(آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح آج تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن ہوا کیا پی ٹی آئی کے ووٹرز اس کو ماننے کے لیے تیار ہیں۔اسی طرح 8 فروری کو عام انتخابات منعقد ہوں تو کیا پی ٹی آئی الیکشن کو تسلیم کرے گی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آپ کریں تو ماشاء اللہ۔۔ کوئی اور کرے تو نعوذ باللہ.