چئیرمین پی ٹی آئی عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کر سکے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کر سکے،،پی ٹی آئی نے پہلے دن ہی دیوار میں داڑار پیدا کر دی تھی،شہیدذوالفقار علی بھٹو کو نا کردہ گناہوں کی سزا دی گئی،سیاستدانواں پر بغیر ثبوتوں کے الزامات لگائے جاتے ہیں ۔ نواز شریف کی سزا اور بریت بد قسمتی سے ہمارے ملک کی سیاست کا حصہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پہلے طیارہ ہائی جیک کیس میں بھی سزا ہوئی تھی۔نواز شریف کے خلاف فیصلے میں مافیا کے القابات دئیے گئے۔پی ٹی آئی کو بھی موقع ملا مگر ڈلیور نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا جب 9 مئی کو آرمی کی تنصیبات پر حملے ہوئے تو بھارت میں جشن منایا گیا ۔ آرمی تنصیبات پر حملے کرنا کہاں کا انصاف ہے۔اداروں کی مدخلت کی بات ہوتی ہے تو ادارے بھی تو ہمارے ہیں۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہا بلوچستان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے برے حالات کی سب سے بڑی وجہ پالیسی کا تسلسل نہ ہونا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا تھر کول پاور پلانٹ لا منصوبہ پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا۔2013میں ن لیگ کو پیپلز پارٹی نے حکومت دی تو کرنٹ اکاونٹ خسارے کا ریکارڈ کم تھا۔