لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے شہر لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا موسم سرد رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈاور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح شہر لاہور کے ایئر کوالٹی اینڈیکس کی شرح 162 ریکارڈ ہونے سے شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا.
Load/Hide Comments



