لاڈلا بننے یا نہ بننے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوتے،ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاڈلا بننے یا نہ بننے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوتے،ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں،سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر ملکی مسائل پر توجہ دینے کی ضر ورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف پر جھوٹے مقدمات تھے، ریلیف نہیں انصاف مل رہا ہے۔نیب کا ادارہ ملک کو تباہ کر رہا ہے۔نیب کے ادارے کو ختم کریں، تاکہ ملک آگے چل سکے۔نیب میں احتساب کی صلاحیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا نیب نے صرف ناکام سیاسی انجینئرنگ کی ہے۔نیب کی بنیاد ہی بدنیتی پر ہے۔