عام انتخابات 2024 کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

اسلام آباد (آن لائن) عام انتخابات 2024 کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کا انتخابی پلان بنا لیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کو مجموعی طور پر تین حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق دارلحکومت این اے 46 اسلام آباد ون، این اے 47 اسلام آباد ٹو اور این اے 48 اسلام آباد تھری پر مشتمل ہے۔پلان میں حلقے کی آبادی، رجسٹرڈ ووٹرز، ممکنہ پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھ اور انتخابی عملے کی تفصیل درج ہے۔اسلام آباد کی کل آبادی23 لاکھ63ہزار863 ، مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدار 10لاکھ83ہزار30 ہے۔اسلام آباد میں 5لاکھ68ہزار405مرد جبکہ 5لاکھ14ہزار625خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔اسلام آباد میں کل 990پولنگ اسٹریشنز اور 3ہزار 96 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔414 مردوں اور 414 خواتین جبکہ 162 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔دستاویزات کے مطابق این اے 46 اسلام آباد ون کی کل آبادی 7لاکھ 82ہزار561 ہے۔این اے 46 کے ر جسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 580 ہے۔این اے 46 میں 1 لاکھ83ہزار924 مرد ووٹرز جبکہ 1لاکھ66ہزار656 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔این اے 46میں 342مجموعی پولنگ اسٹیشنزجبکہ 1011پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ا سی طرح این اے 47اسلام آباد ٹو کی کل آبادی 8لاکھ692 اور مجموعی طور پر 4لاکھ 33ہزار 202 رجسٹرد ووٹرز ہیں۔ حلقہ میں 2لاکھ27ہزار175 مرد جبکہ 2لاکھ6ہزار27 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ این اے 47میں 387مجموعی پولنگ اسٹیشنزجبکہ 1250پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے، دستاویز کے مطابق این اے48تھری کی کل آبادی 7لاکھ80ہزار610 ہے۔ مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 99ہزار248 ہے۔این اے 48 میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز 1لاکھ 57ہزار 306 جبکہ خواتین کی تعداد 1 لاکھ 41ہزار942 ہے۔این اے 48میں 261مجموعی پولنگ اسٹیشنزجبکہ 835پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ جبکہ این اے 46،47،48 کے لیے 1040 پرائزنگ افسر،اسٹنٹ پرایزنگ افسر 3251 جبکہ 3251 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔1040 سنئیر اسٹنٹ پولنگ افسران اسلام اباد کے تینون حلقوں میں تعینات ہوں گے۔