لاہور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پہلے سے گرفتار پی ٹی آئی کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزمہ خدیجہ شاہ کے بنک اکاؤنٹس میں کی جانے والی کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے خدیجہ شاہ کے خلاف جیل میں جا کر تحقیقات کرے گی جبکہ ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا ہے .
Load/Hide Comments



